جفت ساز

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - جوڑیاں بنانے والا، جوتے بنانے والا کاری گر، چمار، موچی۔ "اخی بابا . جو چمڑے کا کام کرنے والوں . اور جفت سازوں وغیرہ کے مرشد تھے۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٨٩٨:٣ )

اشتقاق

فارسی زبان میں اسم 'جفت' کے ساتھ مصدر 'ساختن' سے مشتق صیغۂ امر 'ساز' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب 'جفت ساز' بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ملتا ہے۔ ١٩٦٧ء میں "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - جوڑیاں بنانے والا، جوتے بنانے والا کاری گر، چمار، موچی۔ "اخی بابا . جو چمڑے کا کام کرنے والوں . اور جفت سازوں وغیرہ کے مرشد تھے۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٨٩٨:٣ )

جنس: مذکر